×

Nós usamos os cookies para ajudar a melhorar o LingQ. Ao visitar o site, você concorda com a nossa política de cookies.

LingQ Mini Stories, 26 - آیان اپنا کمرہ صاف کرے گا – Text to read

LingQ Mini Stories, 26 - آیان اپنا کمرہ صاف کرے گا

Iniciante 2 Urdu lesson to practice reading

Comece a aprender esta lição agora

26 - آیان اپنا کمرہ صاف کرے گا

کہانی چھبیس - آیان اپنا کمرہ صاف کرے گا

آیان اپنا کمرہ صاف کرے گا۔

اسے بہت سے کام کرنے ہیں۔

سب سے پہلے، وہ اپنے گندے کپڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔

پھر، وہ اپنے کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے گا۔

وہ اپنے بستر کے نیچے بھی صفائی کرے گا۔

اسے بستر کے نیچے بہت سے کھلونے ملیں گے۔

وہ اپنے تمام کھلونے الماری میں رکھے گا۔

آخر میں، وہ اپنے میز کو صاف کرے گا اور اپنے اسکول کا کام میز پر رکھے گا۔

وہ سوچتا ہے کہ اس کی ماں بہت خوش ہوگی۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے

میں اپنا کمرہ صاف کر رہا تھا۔

مجھے بہت سے کام کرنے تھے۔

سب سے پہلے، میں نے اپنے گندے کپڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔

پھر، میں نے اپنے کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے۔

میں نے اپنے بستر کے نیچے بھی صفائی کی۔

مجھے بستر کے نیچے بہت سے کھلونے ملے ۔

میں نے تمام کھلونے الماری میں رکھے۔

آخر میں، میں نے اپنا میز صاف کیا اور اپنا اسکول کا کام میز پر رکھا۔

میں نے سوچا کہ میری ماں بہت خوش ہوگی۔

سوالات:

ایک: آیان اپنا کمرہ صاف کرے گا۔

آیان کیا کرے گا؟

وہ اپنا کمرہ صاف کرے گا۔

دو: آیان کو بہت سے کام کرنے ہیں۔

کیا اس کو تھوڑے سے کام کرنے ہیں؟

نہیں، اس کو تھوڑے سے کام نہیں کرنے۔

اس کو بہت سے کام کرنے ہیں۔

تین: سب سے پہلے وہ اپنے گندے کپڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔

وہ سب سے پہلے کیا کرے گا؟

سب سے پہلے وہ اپنے گندے کپڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔

چار: پھر، وہ اپنے کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے گا۔

پھر وہ کیا کرے گا؟

پھر، وہ اپنے کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے گا۔

پانچ: آیان اپنے بستر کے نیچے بھی صفائی کرے گا۔

آیان اور کیا کرے گا؟

آیان اپنے بستر کے نیچے بھی صفائی کرے گا۔

چھ: آیان کو اپنے بستر کے نیچے بہت سے کھلونے مل رہے تھے۔

آیان کو اپنے بستر کے نیچے کیا مل رہا تھا؟

اسے اپنے بستر کے نیچے بہت سے کھلونے مل رہے تھے۔

سات: آیان نے تمام کھلونے الماری میں رکھے۔

اس نے کھلونے کہاں رکھے؟

اس نے تمام کھلونے الماری میں رکھے۔

آٹھ: آخر میں، آیان نے اپنا میز صاف کیا اور اپنا اسکول کا کام وہاں رکھا۔

آخر میں، آیان نے کیا کیا؟

آخر میں، آیان نے اپنا میز صاف کیا اور اپنا اسکول کا کام وہاں رکھا۔

نو: آیان نے سوچا کہ اس کی ماں بہت خوش ہوگی۔

آیان نے کیا سوچا کہ اس کی ماں کیسا محسوس کرے گی؟

آیان نے سوچا کہ اس کی ماں بہت خوش ہوگی۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE