×

Nós usamos os cookies para ajudar a melhorar o LingQ. Ao visitar o site, você concorda com a nossa política de cookies.

LingQ Mini Stories, 10 - سالگرہ کی تقریب – Text to read

LingQ Mini Stories, 10 - سالگرہ کی تقریب

Iniciante 2 Urdu lesson to practice reading

Comece a aprender esta lição agora

کہانی 10: سالگرہ کی تقریب

ارسلان ایک سالگرہ کی تقریب میں جا رہا ہے۔

اسے عائشہ کے لیے ایک تحفہ خریدنا ہے۔

لیکن ارسلان زیادہ تقریبات میں نہیں جاتا۔

وہ گھبرایا ہوا ہے اور سوچتا ہے کہ کیا خریدے۔

عائشہ کو زیورات، جانور، اور نیلا رنگ پسند ہے۔

ارسلان زیورات کی ایک دکان پر جاتا ہے۔

وہ ایک خوبصورت، چاندی کا ہار دیکھتا ہے۔

ہار میں نیلے رنگ کی بلی بنی ہوئی ہے۔

ارسلان خوش ہوتا ہے اور ہار خرید لیتا ہے۔

وہ امید کرتا ہے کہ عائشہ کو یہ ہار پسند آئے گا۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں ایک سالگرہ کی تقریب میں جا رہا ہوں۔

مجھے عائشہ کے لیے ایک تحفہ خریدنا ہے۔

لیکن میں زیادہ تقریبات میں نہیں جاتا۔

میں گھبرایا ہوا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ کیا خریدوں۔

عائشہ کو زیورات، جانور، اور نیلا رنگ پسند ہے۔

میں زیورات کی ایک دکان پر جاتا ہوں۔

میں ایک خوبصورت، چاندی کا ہار دیکھتا ہوں۔

ہار میں نیلے رنگ کی بلی بنی ہوئی ہے۔

میں خوش ہوتا ہوں اور ہار خرید لیتا ہوں۔

میں امید کرتا ہوں کہ عائشہ کو یہ ہار پسند آئے گا۔

سوالات:

ایک: ارسلان عائشہ کی سالگرہ کی تقریب میں جا رہا ہے۔

کیا ارسلان ایک سالگرہ کی تقریب میں جا رہا ہے؟

ہاں، ارسلان عائشہ کی سالگرہ کی تقریب میں جا رہا ہے۔

دو: ارسلان زیادہ تقریبات میں نہیں جاتا، اس لیے وہ گھبرا رہا ہے۔

کیا ارسلان زیادہ تقریبات میں جاتا ہے؟

نہیں، ارسلان زیادہ تقریبات میں نہیں جاتا، اس لیے وہ گھبرا رہا ہے۔

تین: عائشہ کو جانور اور نیلا رنگ پسند ہے۔

کیا عائشہ کو جانور پسند ہیں؟

ہاں، عائشہ کو جانور پسند ہیں اور اسے نیلا رنگ بھی پسند ہے۔

چار: ارسلان زیورات کی دکان پر جاتا ہے۔

کیا عائشہ زیورات کی دکان پر جاتی ہے؟

نہیں، عائشہ زیورات کی دکان پر نہیں جاتی، لیکن ارسلان جاتا ہے۔

پانچ: ارسلان ایک چاندی کا ہار دیکھتا ہے۔

کیا ارسلان چاندی کی انگوٹھی دیکھتا ہے؟

نہیں، وہ چاندی کی انگوٹھی نہیں دیکھتا۔

وہ ایک چاندی کا ہار دیکھتا ہے۔

چھے: ہار چاندی کا ہے۔

کیا ہار چاندی کا ہے یا سونے کا؟

ہار چاندی کا ہے، سونے کا نہیں۔

سات: ہار میں نیلی بلی بنی ہوئی ہے۔

کیا ہار میں جامنی بلی بنی ہوئی ہے؟

نہیں، ہار میں جامنی بلی نہیں بنی ہوئی۔

ہار میں نیلی بلی بنی ہوئی ہے۔

آٹھ: ارسلان ہار خرید لیتا ہے کیونکہ وہ امید کرتا ہے کہ عائشہ کو یہ پسند آئے گا۔

کیا ارسلان ہار خریدتا ہے؟

ہاں، ارسلان ہار خرید لیتا ہے کیونکہ وہ امید کرتا ہے کہ عائشہ کو یہ پسند آئے گا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE