22-رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے
کہانی بائیس -رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے
رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔
اس کے سر میں درد ہے اور گلے میں خراش ہے ۔
اسے بہت زیادہ چھینکیں بھی آرہی ہیں ۔
وہ ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کرتی ہے ۔
وہ ڈاکٹر کو بتاتی ہے کے وہ کیسا محسوس کر رہی ہے۔
ڈاکٹر رابعہ کو بتاتا ہے کہ اسے زکام ہوا ہے ۔
رابعہ ڈاکٹر سے کچھ دوا مانگتی ہے ۔
ڈاکٹر رابعہ سے کہتا ہے کہ زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
ڈاکٹر نے رابعہ کو پانی پینے اور سونے کی ہدایت کی .
رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹتے وقت بھی بہتر محسوس نہیں کر رہی ۔
یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے ۔
میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی ۔
میرے سر میں درد تھا اور گلے میں خراش تھی ۔
مجھے بہت زیادہ چھینکیں بھی آرہی تھیں ۔
میں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔
میں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔
ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ مجھے زکام ہوا ہے ۔
میں نے ڈاکٹر سے کچھ دوا مانگی۔
ڈاکٹر نے کہا کہ زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
ڈاکٹر نے مجھے پانی پینے اور سونے کی ہدایت کی .
ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بھی میں بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی ۔
سوالات :
ایک :رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔
کیا رابعہ کی طبیعت ٹھیک ہے ؟
نہیں ،اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔
دو :رابعہ کے سر میں درد ہے اور گلے میں خراش ہے ۔
اسے کیا ہوا ہے ؟
اس کے سر میں درد ہے اور گلے میں خراش ہے ۔
تین :رابعہ کو بہت زیادہ چھینکیں بھی آرہی ہیں ۔
رابعہ کیا کر رہی ہے ؟
وہ بہت زیادہ چھینکیں مار رہی ہے۔
چار: رابعہ ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔
رابعہ کیا کرنے کا فیصلہ کرتی ہے؟
وہ ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔
پانچ :رابعہ ڈاکٹر کو بتاتی ہے کے وہ کیسا محسوس کر رہی ہے ۔
وہ ڈاکٹر کو کیا بتاتی ہے ؟
وہ ڈاکٹر کو بتاتی ہے کے وہ کیسا محسوس کر رہی ہے ۔
چھ :ڈاکٹر نے رابعہ کو بتایا کہ اسے زکام ہوا ہے ۔
ڈاکٹر نے رابعہ کو کیا بتایا ؟
ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ اسے زکام ہوا ہے ۔
سات :ڈاکٹر نے کہا کہ رابعہ کو زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہے ۔
کیا ڈاکٹر نے کہا کہ رابعہ کو دوا کی ضرورت ہے ؟
نہیں، ڈاکٹر نے کہا کہ رابعہ کو زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہے۔
آٹھ: ڈاکٹر نے رابعہ کو سونے اور پانی پینے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر نے رابعہ کو کیا کرنے کا کہا؟
ڈاکٹر نے اسے سونے اور پانی پینے کی ہدایت کی۔
نو :رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی ۔
کیا رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بہتر محسوس کر رہی تھی ؟
نہیں ،رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی ۔