21-علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے
کہانی اکیس -علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے
علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے ۔
وہ ایک فلم دیکھنے جانا چاہتا ہے ۔
علی کو رومانوی فلموں کے مقابلے میں کامیڈی فلمیں زیادہ پسند ہیں ۔
اور اسے سائنس فکشن فلمیں اتنی پسند نہیں ہیں جتنی ایکشن فلمیں پسند ہیں ۔
وہ آن لائن نئی فلموں کی فہرست چیک کر رہا ہے ۔
پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں ۔
ان میں سے تین فلمیں رومانوی ہیں ۔
ایک فلم سائنس فکشن کی ہے ۔
اور ایک فلم کامیڈی کی ہے ۔
علی نئی کامیڈی فلم دیکھنے کا سوچ رہا ہے ۔
یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے ۔
میں نے کام سے ایک دن کی چھٹی لی ہے۔
میں فلم دیکھنے جانا چاہتا تھا ۔
مجھے رومانوی فلموں کے مقابلے میں کامیڈی فلمیں زیادہ پسند ہیں ۔
اور مجھے سائنس فکشن فلمیں اتنی پسند نہیں ہیں جتنی ایکشن فلمیں پسند ہیں ۔
میں نے آن لائن نئی فلموں کی فہرست دیکھی ۔
پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں ۔
ان میں سے تین فلمیں رومانوی تھیں ۔
ایک فلم سائنس فکشن کی تھی ۔
اور ایک فلم کامیڈی کی تھی ۔
میں نے نئی کامیڈی فلم دیکھنے جانے کا سوچا ۔
سوالات :
ایک :علی نےآج کام سے چھٹی لی ہے ۔
کیا علی آج کام کر رہا ہے ؟
نہیں ،علی آج کام نہیں کر رہا ۔
اس نےآج کام سے چھٹی لی ہے ۔
دو :علی فلم دیکھنے جانا چاہتا ہے ۔
علی کیا دیکھنے جانا چاہتا ہے ؟
وہ فلم دیکھنے جانا چاہتا ہے ۔
تین: علی کو رومانوی فلمیں یا سائنس فکشن فلمیں پسند نہیں ہیں۔
کیا علی کو رومانوی فلمیں پسند ہیں ؟
نہیں ،علی کو رومانوی فلمیں یا سائنس فکشن فلمیں پسند نہیں ہیں ۔
چار :علی کو کامیڈی اور ایکشن فلمیں پسند ہیں ۔
علی کو کون سی فلمیں پسند ہیں ؟
اسے کامیڈی اور ایکشن فلمیں پسند ہیں ۔
پانچ :علی نے آن لائن نئی فلموں کی فہرست دیکھی ۔
علی نے کون سی فہرست دیکھی ؟
علی نے آن لائن نئی فلموں کی فہرست دیکھی ۔
چھ :پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں ۔
کیا پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں ؟
جی ہاں ،پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں ۔
سات :ایک سائنس فکشن فلم دکھائی جا رہی تھی ۔
کیا کوئی سائنس فکشن فلم دکھائی جا رہی تھی ؟
جی ہاں ،ایک سائنس فکشن فلم دکھائی جا رہی تھی ۔
آٹھ :علی نے نئی کامیڈی فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا ۔
علی نے کون سی فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا؟
اس نے نئی کامیڈی فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا ۔