کہانی سولہ :دانش ایک نئی نوکری کرنا چاہتا ہے
دانش کو ایک نئی نوکری چاہیے ۔
اسے اپنی دفتری نوکری پسند نہیں ہے ۔
اسے لگتا ہے کہ اس کی نوکری بہت بورنگ ہے۔
دانش کو ایک زیادہ دلچسپ نوکری چاہیے ۔
وہ آن لائن نئی نوکری تلاش کرتا ہے۔
ریستورانوں میں بہت ساری نوکریاں ہیں۔
اسٹورز میں بھی بہت ساری نوکریاں ہیں ۔
دانش زیادہ اچھا کھانا نہیں پکا سکتا ۔
لیکن اسے خریداری کرنا اور لوگوں سے بات کرنا پسند ہے ۔
دانش کو امید ہے کہ وہ کسی اسٹور میں نوکری حاصل کر لے گا۔
یہاں وہی کہانی مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے ۔
مجھے ایک نئی نوکری چاہیے ۔
مجھے اپنی دفتری نوکری پسند نہیں ہے ۔
مجھے لگتا ہے کہ میری نوکری بہت بورنگ ہے ۔
مجھے ایک زیادہ دلچسپ نوکری چاہیے ۔
میں آن لائن نئی نوکری تلاش کرتا ہوں۔
ریستورانوں میں بہت ساری نوکریاں ہیں ۔
اسٹورز میں بھی بہت ساری نوکریاں ہیں ۔
میں زیادہ اچھا کھانا نہیں پکا سکتا ۔
لیکن مجھے خریداری کرنا اور لوگوں سے بات کرنا پسند ہے ۔
مجھے امید ہے کہ میں کسی اسٹور میں نوکری حاصل کر لوں گا۔
سوالات :
ایک :دانش کو ایک نئی نوکری چاہیے ۔
کیا دانش کو ایک نئی نوکری چاہیے ؟
جی ہاں ،دانش کو ایک نئی نوکری چاہیے ۔
دو: دانش سمجھتا ہے کہ اس کی نوکری بہت بورنگ ہے۔
کیا دانش کو اپنی دفتری نوکری پسند ہے ؟
نہیں ،اسے اپنی دفتری نوکری پسند نہیں ہے ۔
وہ سمجھتا ہے کہ اس کی نوکری بہت بورنگ ہے۔
تین :دانش کو ایک زیادہ دلچسپ نوکری چاہیے ۔
کیا دانش کو بورنگ نوکری چاہیے ؟
نہیں، دانش کو ایک زیادہ دلچسپ نوکری چاہیے۔
چار: دانش آن لائن نئی نوکری تلاش کرتا ہے۔
کیا دانش آن لائن نئی نوکری تلاش کرتا ہے؟
جی ہاں، وہ آن لائن نئی نوکری تلاش کرتا ہے۔
پانچ: ریستورانوں میں بہت ساری نوکریاں ہیں۔
کیا ریستورانوں میں بہت ساری نوکریاں ہیں؟
جی ہاں، ریستورانوں میں بہت ساری نوکریاں ہیں۔
چھ: دانش زیادہ اچھا کھانا نہیں پکا سکتا۔
کیا دانش کھانا اچھا پکاتا ہے ؟
نہیں، زیادہ اچھا کھانا نہیں پکا سکتا۔
سات :دانش کو خریداری کرنا اور لوگوں سے بات کرنا پسند ہے ۔
کیا دانش کو لوگوں سے بات کرنا پسند ہے ؟
جی ہاں ،دانش کو لوگوں سے بات کرنا اور خریداری کرنا پسند ہے ۔
آٹھ :دانش کو اسٹور میں نوکری چاہیے ۔
کیا دانش کو ریستوران میں نوکری چاہیے ؟
نہیں، اسے ریستوران میں نوکری نہیں چاہیے۔
اسے اسٹور میں نوکری چاہیے۔