×

Ми використовуємо файли cookie, щоб зробити LingQ кращим. Відвідавши сайт, Ви погоджуєтесь з нашими правилами обробки файлів «cookie».

LingQ Mini Stories, 1c - سوالات – Текст для читання

LingQ Mini Stories, 1c - سوالات

Початківець 2 Урду урок для практики читання

Почати вивчати цей урок зараз

سوالات:

ایک: علی ہر صبح چھ بجے جاگتا ہے۔

کیا علی جلدی جاگتا ہے؟

ہاں، علی ہر صبح چھ بجے جاگتا ہے۔

دو: علی ایک کپ کافی پیتا ہے۔

کیا علی چائے پیتا ہے؟

نہیں، علی چائے نہیں پیتا، وہ ایک کپ کافی پیتا ہے۔

تین: علی اپنی کار سے کام پر جاتا ہے۔

کیا علی اپنی کار سے کام پر جاتا ہے۔

جی ہاں، علی اپنی کار سے کام پر جاتا ہے۔

چار: علی کا کام صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوتا ہے۔

کیا علی کا کام صبح سات بجے شروع ہوتا ہے؟

نہیں، علی کا کام صبح سات بجے شروع نہیں ہوتا۔

یہ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوتا ہے۔

پانچ: علی ایک ریستوراں میں باورچی ہے۔

کیا علی باورچی ہے؟

ہاں، علی ایک ریستوراں میں باورچی ہے۔

چھ: گاہک بہت سے مختلف ممالک سے آتے ہیں۔

کیا گاہک ایک ہی ملک سے ہیں؟

نہیں، گاہک ایک ہی ملک سے نہیں ہیں۔

وہ بہت سے مختلف ممالک سے ہیں۔

سات: گاہک دوستانہ ہیں۔

کیا گاہک دوستانہ ہیں؟

جی ہاں، گاہک دوستانہ ہیں۔

آٹھ: علی جب گاہکوں سے بات کرتا ہے تو اسے خوشی محسوس ہوتی ہے.

کیا علی کو خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ گاہکوں سے بات کرتا ہے؟

جی ہاں، علی جب گاہکوں سے بات کرتا ہے تو اسے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE