×

우리는 LingQ를 개선하기 위해서 쿠키를 사용합니다. 사이트를 방문함으로써 당신은 동의합니다 쿠키 정책.

LingQ Mini Stories, 51 - سفیان اپنا شیڈول کو ترتیب دے رہا ہے – 읽을 텍스트

LingQ Mini Stories, 51 - سفیان اپنا شیڈول کو ترتیب دے رہا ہے

초급 2 읽기를 연습하는 우르두어의 수업

지금 본 레슨 학습 시작

نعمان ایک نیا فون تلاش کر رہا ہے

نعمان ایک نیا فون تلاش کر رہا ہے۔

اس نے اپنے علاقے کی بہت سی دکانوں میں دیکھا، لیکن وہ کوئی سستا فون نہیں ڈھونڈ سکا۔

لہٰذا، نعمان نے آن لائن دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

حالانکہ اسے آن لائن شاپنگ پر زیادہ بھروسہ نہیں ہے، لیکن اس نے امید کی کہ آن لائن مصنوعات زیادہ سستی ہوں گی۔

کئی گھنٹوں تک تلاش کرنے اور اسکرول کرنے کے بعد، نعمان کو ایک فون ملا جو اسے پسند آیا۔

یہ دوسرے فونز کی قیمت کے مقابلے میں تقریباً آدھی قیمت کا تھا، اس لیے اس نے اسے خرید لیا۔

وہ امید کرتا ہے کہ یہ فون لمبے عرصے تک چلے گا۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میرا بیٹا ایک نیا فون تلاش کر رہا ہے۔

اس نے ہمارے علاقے کی بہت سی دکانوں میں دیکھا، لیکن وہ کوئی سستا فون نہیں ڈھونڈ سکا۔

لہٰذا، اس نے آن لائن دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

حالانکہ اسے آن لائن شاپنگ پر زیادہ بھروسہ نہیں ہے، لیکن وہ امید کر رہا تھا کہ آن لائن اسٹورز زیادہ سستے ہوں گے۔

کئی گھنٹوں تک تلاش کرنے اور اسکرول کرنے کے بعد، اسے ایک فون ملا جو اسے پسند آیا۔

یہ دوسرے فونز کی قیمت کے مقابلے میں تقریباً آدھی قیمت کا تھا، اس لیے اس نے اسے خرید لیا۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ فون لمبے عرصے تک چلے گا۔

سوالات:

ایک: نعمان ایک نیا فون تلاش کر رہا ہے۔

نعمان کس چیز کی تلاش کر رہا ہے؟

نعمان ایک نیا فون تلاش کر رہا ہے۔

دو: اس نے اپنے علاقے کی بہت سی دکانوں میں دیکھا۔

اس نے کہاں تلاش کیا ؟

اس نے اپنے علاقے کی بہت سی دکانوں میں دیکھا۔

تین: لیکن وہ کوئی سستا فون نہیں ڈھونڈ سکا۔

کیا وہ کوئی سستا فون ڈھونڈ سکا؟

نہیں، وہ کوئی سستا فون نہیں ڈھونڈ سکا۔

چار: نعمان نے آن لائن دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

نعمان نے کہاں دیکھنے کا فیصلہ کیا؟

نعمان نے آن لائن دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

پانچ: حالانکہ اسے آن لائن شاپنگ پر زیادہ بھروسہ نہیں ہے، لیکن اس نے امید کی کہ آن لائن مصنوعات زیادہ سستی ہوں گی۔

کیا اسے آن لائن شاپنگ پر بھروسہ ہے؟

نہیں، اسے آن لائن شاپنگ پر زیادہ بھروسہ نہیں ہے۔

چھ: کئی گھنٹوں تک تلاش کرنے اور اسکرول کرنے کے بعد، نعمان کو ایک فون ملا جو اسے پسند آیا۔

اس نے آن لائن کتنی دیر تک تلاش اور اسکرول کیا؟

کئی گھنٹوں تک تلاش اور اسکرول کرنے کے بعد اس کو ایک فون ملا جو اسے پسند آیا۔

سات: یہ دوسرے فونز کی قیمت کے مقابلے میں تقریباً آدھی قیمت کا تھا، اس لیے اس نے اسے خرید لیا۔

اس نے یہ فون کیوں خریدا؟

کیونکہ یہ دوسرے فونز کی قیمت کے مقابلے میں تقریباً آدھی قیمت کا تھا۔

آٹھ: وہ امید کرتا ہے یہ آسانی سے نہیں ٹوٹے گا، اور یہ لمبے عرصے تک چلے گا۔

نعمان کس چیز کی امید کرتا ہے؟

وہ امید کرتا ہے کہ یہ آسانی سے نہیں ٹوٹے گا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE