×

우리는 LingQ를 개선하기 위해서 쿠키를 사용합니다. 사이트를 방문함으로써 당신은 동의합니다 쿠키 정책.

LingQ Mini Stories, 21 - علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے – 읽을 텍스트

LingQ Mini Stories, 21 - علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے

초급 2 읽기를 연습하는 우르두어의 수업

지금 본 레슨 학습 시작

21 - علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے

کہانی اکیس - علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے

علی آج کام سے چھٹی لے رہا ہے۔

وہ ایک فلم دیکھنے جانا چاہتا ہے۔

علی کو رومانوی فلموں کے مقابلے میں کامیڈی فلمیں زیادہ پسند ہیں۔

اور اسے سائنس فکشن فلمیں اتنی پسند نہیں ہیں جتنی ایکشن فلمیں پسند ہیں۔

وہ آن لائن نئی فلموں کی فہرست چیک کر رہا ہے۔

پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔

ان میں سے تین فلمیں رومانوی ہیں۔

ایک فلم سائنس فکشن کی ہے۔

اور ایک فلم کامیڈی کی ہے۔

علی نئی کامیڈی فلم دیکھنے کا سوچ رہا ہے۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں نے کام سے ایک دن کی چھٹی لی ہے۔

میں فلم دیکھنے جانا چاہتا تھا۔

مجھے رومانوی فلموں کے مقابلے میں کامیڈی فلمیں زیادہ پسند ہیں۔

اور مجھے سائنس فکشن فلمیں اتنی پسند نہیں ہیں جتنی ایکشن فلمیں پسند ہیں۔

میں نے آن لائن نئی فلموں کی فہرست دیکھی۔

پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں۔

ان میں سے تین فلمیں رومانوی تھیں۔

ایک فلم سائنس فکشن کی تھی۔

اور ایک فلم کامیڈی کی تھی۔

میں نے نئی کامیڈی فلم دیکھنے جانے کا سوچا۔

سوالات:

ایک: علی نےآج کام سے چھٹی لی ہے۔

کیا علی آج کام کر رہا ہے؟

نہیں، علی آج کام نہیں کر رہا۔

اس نےآج کام سے چھٹی لی ہے۔

دو: علی فلم دیکھنے جانا چاہتا ہے۔

علی کیا دیکھنے جانا چاہتا ہے؟

وہ فلم دیکھنے جانا چاہتا ہے۔

تین: علی کو رومانوی فلمیں یا سائنس فکشن فلمیں پسند نہیں ہیں۔

کیا علی کو رومانوی فلمیں پسند ہیں؟

نہیں، علی کو رومانوی فلمیں یا سائنس فکشن فلمیں پسند نہیں ہیں۔

چار: علی کو کامیڈی اور ایکشن فلمیں پسند ہیں۔

علی کو کون سی فلمیں پسند ہیں؟

اسے کامیڈی اور ایکشن فلمیں پسند ہیں۔

پانچ: علی نے آن لائن نئی فلموں کی فہرست دیکھی۔

علی نے کون سی فہرست دیکھی؟

علی نے آن لائن نئی فلموں کی فہرست دیکھی۔

چھ: پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں۔

کیا پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں؟

جی ہاں، پانچ نئی فلمیں دکھائی جا رہی تھیں۔

سات: ایک سائنس فکشن فلم دکھائی جا رہی تھی۔

کیا کوئی سائنس فکشن فلم دکھائی جا رہی تھی؟

جی ہاں، ایک سائنس فکشن فلم دکھائی جا رہی تھی۔

آٹھ: علی نے نئی کامیڈی فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

علی نے کون سی فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا؟

اس نے نئی کامیڈی فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE