×

We use cookies to help make LingQ better. By visiting the site, you agree to our cookie policy.

LingQ Mini Stories, 9 - نئی گرل فرینڈ – Text to read

LingQ Mini Stories, 9 - نئی گرل فرینڈ

Beginner 2 Urdu lesson to practice reading

Start learning this lesson now

کہانی نو: نئی گرل فرینڈ

فیصل کی ایک نئی گرل فرینڈ ہے۔

اس کی گرل فرینڈ کا نام زینب ہے۔

فیصل زینب کے لیے رات کا کھانا بنانا چاہتا ہے۔

وہ کَریانہ کی دوکان پر جاتا ہے۔

فیصل ایک ٹوکری اور ایک کارٹ لیتا ہے۔

وہ سبزیوں کے سیکشن کے پاس سے گزرتا ہے۔

وہ فریزر میں مچھلی کو دیکھتا ہے۔

وہ سلاد کے کاؤنٹر کے قریب کھڑا ہوتا ہے۔

آخرکار، وہ دوکان سے باہر نکل جاتا ہے۔

فیصل گھر جا کر پیزا آرڈر کر لیتا ہے۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میری ایک نئی گرل فرینڈ ہے۔

اس کا نام زینب ہے۔

میں زینب کے لیے رات کا کھانا بنانا چاہتا ہوں۔

میں کَریانہ کی دوکان پر جاتا ہوں۔

میں ایک ٹوکری اور ایک کارٹ لیتا ہوں۔

میں سبزیوں کے سیکشن کے پاس سے گزرتا ہوں۔

میں فریزر میں مچھلی کو دیکھتا ہوں۔

میں سلاد کے کاؤنٹر کے قریب کھڑا ہوتا ہوں۔

آخرکار، میں اسٹور سے باہر نکل جاتا ہوں۔

میں گھر جا کر پیزا آرڈر کر لیتا ہوں۔

سوالات:

ایک: فیصل کی ایک نئی گرل فرینڈ ہے جس کا نام زینب ہے۔

کیا فیصل کی ایک نئی گرل فرینڈ ہے؟

ہاں، فیصل کی ایک نئی گرل فرینڈ ہے۔

اس کا نام زینب ہے۔

دو: فیصل زینب کے لیے رات کا کھانا بنانا چاہتا ہے۔

کیا فیصل زینب کے لیے دوپہر کا کھانا بنانا چاہتا ہے؟

نہیں، فیصل زینب کے لیے دوپہر کا کھانا نہیں بنانا چاہتا۔

وہ اس کے لیے رات کا کھانا بنانا چاہتا ہے۔

تین: فیصل کھانے کی خریداری کے لیے کَریانہ کی دوکان پر جاتا ہے۔

کیا فیصل کَریانہ کی دوکان پر جاتا ہے؟

ہاں، فیصل کھانے کی خریداری کے لیے کَریانہ کی دوکان پر جاتا ہے۔

چار: فیصل سبزیوں کے سیکشن کے پاس سے گزرتا ہے۔

کیا فیصل سبزیاں خریدتا ہے؟

نہیں، فیصل سبزیاں نہیں خریدتا۔

وہ سبزیوں کے سیکشن کے پاس سے گزرتا ہے۔

پانچ: فیصل فریزر میں مچھلی کو دیکھتا ہے لیکن خریدتا نہیں۔

کیا فیصل مچھلی کو دیکھتا ہے؟

ہاں، فیصل فریزر میں مچھلی کو دیکھتا ہے، لیکن وہ خریدتا نہیں۔

چھے: فیصل آخرکار اسٹور سے باہر نکلتا ہے اور گھر چلا جاتا ہے۔

کیا فیصل اسٹور میں رہتا ہے؟

نہیں، فیصل آخرکار اسٹور سے باہر نکلتا ہے اور گھر چلا جاتا ہے۔

سات: فیصل اس کے بجائے پیزا آرڈر کر لیتا ہے۔

کیا فیصل کھانا بناتا ہے؟

نہیں، فیصل کھانا نہیں بناتا۔

وہ اس کے بجائے پیزا آرڈر کر لیتا ہے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE