×

We use cookies to help make LingQ better. By visiting the site, you agree to our cookie policy.

image

LingQ Mini Stories, 27 - زین سفر پر جائے گا

27 - زین سفر پر جائے گا

کہانی ستائیس - زین سفر پر جائے گا

زین سفر پر جائے گا۔

لیکن اس کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہیں، اس لیے وہ کسی سستی جگہ جانے کا سوچ رہا ہے۔

جب وہ سفر کرتا ہے وہ ہمیشہ اپنے ملک سے باہر جاتا ہے، تو اس بار وہ کینیڈا جائے گا۔

زین کا تعلق امریکہ سے ہے اس لیے کینیڈا اس کے بہت قریب ہے۔

زین کینیڈا میں صرف چند دن ہی رہے گا۔

وہ ایک بڑے شہر میں رہے گا اور وہاں بہت ساری تصاویر لے گا۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں سفر پر جانے کا ارادہ کررہا تھا۔

لیکن میرے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے، اس لئے میں کسی سستی جگہ جانے کا سوچ رہا تھا۔

جب میں سفر کرتا ہوں میں ہمیشہ اپنے ملک سے باہر جاتا ہوں ، تو اس بار میں کینیڈا جانے والا تھا۔

میں امریکہ سے ہوں اس لیے کینیڈا بہت قریب ہے۔

میں صرف چند دن کے لئے کینیڈا میں رہنے والا تھا۔

میں ایک بڑے شہر میں رہنے والا تھا اور وہاں بہت ساری تصاویر لینے والا تھا۔

سوالات:

ایک: زین سفر پر جائے گا۔

زین کیا کرے گا؟

زین سفر پر جائے گا۔

دو: زین کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہیں۔

زین کو کیا مسئلہ ہے؟

زین کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہیں۔

تین: وہ کسی سستی جگہ جائے گا۔

زین کیا کرے گا کیونکہ اس کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہیں؟

وہ کسی سستی جگہ جائے گا۔

چار: زین جب سفر کرتا ہے تو وہ ہمیشہ ملک سے باہر جاتا ہے۔

جب زین سفر کرتا ہے تو وہ ہمیشہ کیا کرتا ہے؟

زین جب سفر کرتا ہے تو وہ ہمیشہ ملک سے باہر جاتا ہے۔

پانچ: اس بار وہ کینیڈا جانے والا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ ملک سے باہر جاتا ہے۔

زین اس بار کہاں جا رہا تھا؟

اس بار وہ کینیڈا جانے والا تھا۔

چھ: زین کا تعلق امریکہ سے ہے۔

زین کہاں سے ہے؟

زین کا تعلق امریکہ سے ہے۔

سات: زین صرف چند دن کینیڈا میں رہنے والا تھا۔

زین کب تک کینیڈا میں رہنے والا تھا؟

زین چند دن کینیڈا میں رہنے والا تھا۔

آٹھ: وہ ایک بڑے شہر میں رہنے والا تھا۔

زین کس قسم کے شہر میں رہنے والا تھا؟

وہ ایک بڑے شہر میں رہنے والا تھا۔

نو: زین وہاں بہت ساری تصاویر لینے والا تھا۔

زین وہاں کیا کرنے والا تھا؟

زین وہاں بہت ساری تصاویر لینے والا تھا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE