×

We use cookies to help make LingQ better. By visiting the site, you agree to our cookie policy.

image

LingQ Mini Stories, 22 - رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے

22 - رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے

کہانی بائیس - رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے

رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

اس کے سر میں درد ہے اور گلے میں خراش ہے۔

اسے بہت زیادہ چھینکیں بھی آرہی ہیں۔

وہ ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔

وہ ڈاکٹر کو بتاتی ہے کے وہ کیسا محسوس کر رہی ہے۔

ڈاکٹر رابعہ کو بتاتا ہے کہ اسے زکام ہوا ہے۔

رابعہ ڈاکٹر سے کچھ دوا مانگتی ہے۔

ڈاکٹر رابعہ سے کہتا ہے کہ زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر نے رابعہ کو پانی پینے اور سونے کی ہدایت کی.

رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹتے وقت بھی بہتر محسوس نہیں کر رہی۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

میرے سر میں درد تھا اور گلے میں خراش تھی۔

مجھے بہت زیادہ چھینکیں بھی آرہی تھیں۔

میں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

میں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔

ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ مجھے زکام ہوا ہے۔

میں نے ڈاکٹر سے کچھ دوا مانگی۔

ڈاکٹر نے کہا کہ زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر نے مجھے پانی پینے اور سونے کی ہدایت کی.

ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بھی میں بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی۔

سوالات:

ایک: رابعہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

کیا رابعہ کی طبیعت ٹھیک ہے؟

نہیں، اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

دو: رابعہ کے سر میں درد ہے اور گلے میں خراش ہے۔

اسے کیا ہوا ہے؟

اس کے سر میں درد ہے اور گلے میں خراش ہے۔

تین: رابعہ کو بہت زیادہ چھینکیں بھی آرہی ہیں۔

رابعہ کیا کر رہی ہے؟

وہ بہت زیادہ چھینکیں مار رہی ہے۔

چار: رابعہ ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔

رابعہ کیا کرنے کا فیصلہ کرتی ہے؟

وہ ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔

پانچ: رابعہ ڈاکٹر کو بتاتی ہے کے وہ کیسا محسوس کر رہی ہے۔

وہ ڈاکٹر کو کیا بتاتی ہے؟

وہ ڈاکٹر کو بتاتی ہے کے وہ کیسا محسوس کر رہی ہے۔

چھ: ڈاکٹر نے رابعہ کو بتایا کہ اسے زکام ہوا ہے۔

ڈاکٹر نے رابعہ کو کیا بتایا؟

ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ اسے زکام ہوا ہے۔

سات: ڈاکٹر نے کہا کہ رابعہ کو زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہے۔

کیا ڈاکٹر نے کہا کہ رابعہ کو دوا کی ضرورت ہے؟

نہیں، ڈاکٹر نے کہا کہ رابعہ کو زکام کے لیے دوا کی ضرورت نہیں ہے۔

آٹھ: ڈاکٹر نے رابعہ کو سونے اور پانی پینے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر نے رابعہ کو کیا کرنے کا کہا؟

ڈاکٹر نے اسے سونے اور پانی پینے کی ہدایت کی۔

نو: رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی۔

کیا رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بہتر محسوس کر رہی تھی؟

نہیں، رابعہ ڈاکٹر کے پاس سے لوٹنے کے بعد بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE