×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 6 - فاطمہ اور بلال کا رات کا معمول

کہانی چھ: فاطمہ اور بلال کا رات کا معمول

فاطمہ اور بلال رات کو تھکے ہوئے ہیں۔

وہ رات کا کھانا ساتھ مل کر سات بجے کھاتے ہیں۔

ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ کھانا کھاتا ہے۔

وہ ایک ساتھ آرام کرتے ہیں اور ٹی وی دیکھتے ہیں۔

ان کا بیٹا بھی ٹی وی دیکھتا ہے۔

وہ اپنے بیٹے کو آٹھ بجے سلا دیتے ہیں۔

فاطمہ ایک گرم باتھ لیتی ہے۔

بلال شاور لیتا ہے اور اپنے دانت صاف کرتا ہے۔

فاطمہ کتاب پڑھتی ہیں لیکن اسے نیند آ جاتی ہے۔

بلال بھی جلد ہی سو جاتا ہے۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

بلال اور میں رات کو تھکے ہوئے ہیں۔

ہم رات کا کھانا ساتھ مل کر سات بجے کھاتے ہیں۔

ہمارا بیٹا بھی ہمارے ساتھ کھانا کھاتا ہے۔

ہم ایک ساتھ آرام کرتے ہیں اور ٹی وی دیکھتے ہیں۔

ہمارا بیٹا بھی ٹی وی دیکھتا ہے۔

ہم اپنے بیٹے کو آٹھ بجے سلا دیتے ہیں۔

میں ایک گرم باتھ لیتی ہوں۔

بلال شاور لیتا ہے اور اپنے دانت صاف کرتا ہے۔

میں کتاب پڑھتی ہوں لیکن مجھے نیند آجاتی ہے۔

بلال بھی جلد ہی سو جاتا ہے۔

سوالات:

ایک: بلال اور فاطمہ تھکے ہوئے ہیں۔

کیا بلال اور فاطمہ تھکے ہوئے ہیں؟

ہاں، وہ تھکے ہوئے ہیں۔

دو: وہ سات بجے کھانا کھاتے ہیں۔

کیا وہ چھے بجے کھانا کھاتے ہیں؟

نہیں، وہ چھے بجے کھانا نہیں کھاتے ۔

وہ سات بجے کھانا کھاتے ہیں۔

تین: ان کے پاس بیٹا ہے۔

کیا ان کے پاس بیٹی ہے؟

نہیں، ان کے پاس بیٹی نہیں ہے، ان کے پاس بیٹا ہے۔

چار: ان کا بیٹا ان کے ساتھ ٹی وی دیکھتا ہے۔

کیا ان کا بیٹا ٹی وی دیکھتا ہے؟

جی ہاں، ان کا بیٹا ان کے ساتھ ٹی وی دیکھتا ہے۔

پانچ: وہ آٹھ بجے سوتا ہے۔

کیا ان کا بیٹا نو بجے سوتا ہے؟

نہیں، وہ آٹھ بجے سوتا ہے۔

چھے: فاطمہ گرم باتھ لیتی ہے ۔

کیا فاطمہ شاور لیتی ہے ؟

نہیں، فاطمہ شاور نہیں لیتی ۔

وہ گرم باتھ لیتی ہے ۔

سات: بلال شاور لیتا ہے اور اپنے دانت صاف کرتا ہے۔

کیا بلال اپنے دانت صاف کرتا ہے؟

ہاں، بلال شاور لیتا ہے اور اپنے دانت صاف کرتا ہے۔

آٹھ: فاطمہ کتاب پڑھتی ہے ۔

کیا فاطمہ کتاب پڑھتی ہے؟

ہاں، وہ کتاب پڑھتی ہے ۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE