×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 5 - احمد کے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے

کہانی پانچ: احمد کے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے

احمد ہائی اسکول میں ہے۔

اس کے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے۔

زینب یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔

اس کے پاس بھی بہت زیادہ ہوم ورک ہے۔

احمد کو ہوم ورک کرنا پسند نہیں ہے۔

اسے اپنے کمپیوٹر پر کھیلنا پسند ہے۔

زینب کو پڑھنا اور لکھنا پسند ہے۔

وہ روزانہ اپنا ہوم ورک کرتی ہے۔

زینب احمد کی بڑی بہن ہے۔

وہ ہمیشہ احمد کو اس کا ہوم ورک کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں ہائی اسکول میں ہوں۔

میرے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے۔

زینب یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔

اس کے پاس بھی بہت زیادہ ہوم ورک ہے۔

مجھے ہوم ورک کرنا پسند نہیں ہے۔

مجھے اپنے کمپیوٹر پر کھیلنا پسند ہے۔

زینب کو پڑھنا اور لکھنا پسند ہے۔

وہ روزانہ اپنا ہوم ورک کرتی ہے۔

زینب میری بڑی بہن ہے۔

وہ ہمیشہ مجھے میرا ہوم ورک کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

سوالات:

ایک: احمد ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔

کیا احمد ہائی اسکول کا طالب علم ہے؟

ہاں، احمد ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔

دو: احمد کے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے۔

کیا احمد کے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے؟

ہاں، احمد کے پاس بہت زیادہ ہوم ورک ہے۔

تین: زینب یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔

کیا زینب ہائی اسکول کی طالبہ ہے؟

نہیں، زینب ہائی اسکول کی طالبہ نہیں ہے۔

وہ یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔

چار: احمد کو اپنے کمپیوٹر پر کھیلنا پسند ہے۔

کیا احمد کو اپنے کمپیوٹر پر کھیلنا پسند ہے؟

ہاں، احمد کو اپنے کمپیوٹر پر کھیلنا پسند ہے۔

پانچ: زینب کو پڑھنا اور لکھنا پسند ہے۔

کیا زینب کو فلمیں دیکھنا پسند ہے؟

نہیں، زینب کو پڑھنا اور لکھنا پسند ہے۔

چھے: زینب روزانہ اپنا ہوم ورک کرتی ہے۔

کیا زینب روزانہ اپنا ہوم ورک کرتی ہے؟

ہاں، زینب روزانہ اپنا ہوم ورک کرتی ہے۔

سات: زینب احمد کی بڑی بہن ہے۔

کیا احمد اور زینب آپس میں کوئی رشتہ رکھتے ہیں؟

ہاں، احمد اور زینب آپس میں رشتہ رکھتے ہیں۔

زینب احمد کی بڑی بہن ہے۔

آٹھ: زینب احمد کو روزانہ ہوم ورک کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

کیا زینب احمد کو اس کا ہوم ورک کرنے پر مجبور کرتی ہے؟

ہاں، زینب احمد کو روزانہ ہوم ورک کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE