×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

LingQ Mini Stories, 46 - زویا اپنی پریزنٹیشن کے بارے میں پر… – Okunacak Metin

LingQ Mini Stories, 46 - زویا اپنی پریزنٹیشن کے بارے میں پریشان ہے

Başlangıç 2 Okuma pratiği için Urduca dersi

Bu dersi şimdi öğrenmeye başlayın

کہانی چھیالیس - زویا اپنی پریزنٹیشن کے بارے میں پریشان ہے

زویا آج رات لاس اینجلس کے لئے فلائٹ لے رہی ہے۔

اسے وہاں ایک اہم سیلز پریزنٹیشن دینی ہے۔

وہ اس کے بارے میں بہت پریشان ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ بڑی تعداد میں حاضرین کے سامنے بولے گی۔

اس کے باس نے اسے بتایا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اچھا کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ نئی پروڈکٹ کی کامیابی اس ہی پر منحصر ہے۔

زویا کو اس قسم کا دباؤ پسند نہیں ہے۔

وہ فکر مند ہے کہ اگر اس سے کوئی غلطی ہو گئی تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

اس کے باوجود، وہ مثبت انداز میں سوچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شاید اگر وہ اچھا کام کرے، تو اسے ترقی مل جائے۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں آج رات لاس اینجلس کے لئے فلائٹ لے رہی ہوں۔

مجھے وہاں ایک اہم سیلز پریزنٹیشن دینی ہے۔

میں اس کے بارے میں بہت پریشان ہوں کیونکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ میں بڑی تعداد میں حاضرین کے سامنے بولوں گی۔

میرے باس نے مجھے کہا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ میں اچھا کام کروں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئی پروڈکٹ کی کامیابی مجھ پر منحصر ہے۔

مجھے اس قسم کا دباؤ پسند نہیں ہے۔

میں فکر مند ہوں کہ اگر میں نے کوئی غلطی کی تو مجھے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

اس کے باوجود، میں مثبت انداز میں سوچنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

شاید اگر میں اچھا کام کروں، تو مجھے ترقی مل جائے۔

سوالات:

ایک: زویا آج رات لاس اینجلس کے لئے فلائٹ لے رہی ہے۔

زویا کب فلائٹ لے رہی ہے؟

زویا آج رات لاس اینجلس کے لئے فلائٹ لے رہی ہے۔

دو: اسے وہاں ایک اہم سیلز پریزنٹیشن دینی ہے۔

وہاں وہ کیا کرے گی؟

اسے وہاں ایک اہم سیلز پریزنٹیشن دینی ہے۔

تین: وہ اس کے بارے میں بہت پریشان ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ بڑی تعداد میں حاضرین کے سامنے بولے گی۔

وہ کیوں بہت پریشان ہے؟

کیونکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ بڑی تعداد میں حاضرین کے سامنے بولے گی۔

چار: اس کے باس نے اسے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اچھا کام کرے۔

اس کے باس نے اسے کیا کہا؟

اس کے باس نے اسے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اچھا کام کرے۔

پانچ: انہوں نے کہا کہ نئی پروڈکٹ کی کامیابی اس ہی پر منحصر ہے۔

انہوں نے کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ نئی پروڈکٹ کی کامیابی اس ہی پر منحصر ہے۔

چھے: زویا فکر مند ہے کہ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

وہ کس لئے فکر مند ہے؟

وہ فکر مند ہے کہ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

سات: اس کے باوجود، وہ مثبت انداز میں سوچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وہ کس انداز میں سوچنے کی کوشش کر رہی ہے؟

وہ مثبت انداز میں سوچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آٹھ: اگر زویا اچھا کام کرے، تو شاید اسے ترقی مل جائے۔

اگر وہ اچھا کام کرے، تو کیا ہو سکتا ہے؟

اگر زویا اچھا کام کرے، تو شاید اسے ترقی مل جائے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE