×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

Ücretsiz Kaydol
image

LingQ Mini Stories, 45 - طلحہ نے پہاڑوں میں پیدل سفر کیا

کہانی پینتالیس - طلحہ نے پہاڑوں میں پیدل سفر کیا

طلحہ تین دن سے پہاڑوں میں ہائیکنگ کر رہا ہے۔

اسے اپنے نقشے کو دیکھنے کے لیے رکنا پڑا۔

اسے مغرب کی طرف جانا چاہیے تھا، لیکن وہ نقشے پر کچھ بھی نہیں پہچان پا رہا۔

اگر وہ مغرب کی طرف جا رہا ہوتا، تو اب تک اسے ایک جھیل تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔

وہ سوچتا ہے کہ شاید وہ شمال کی طرف جا رہا تھا۔

وہ اپنے فون کے نقشے کو چیک کرنا چاہتا ہے، لیکن ہائیکنگ بروشر میں کہا گیا تھا کہ پہاڑوں میں سگنل نہیں ہوں گے۔

طلحہ نے رات کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔

شاید اگر وہ کچھ سو لے، تو کل وہ یہ مسئلہ حل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں تین دن سے پہاڑوں میں ہائیکنگ کر رہا تھا جب مجھے اپنے نقشے کو دیکھنے کے لیے رکنا پڑا۔

مجھے مغرب کی طرف جانا چاہیے تھا، لیکن میں نقشے پر کچھ بھی نہیں پہچان پا رہا تھا۔

اگر میں مغرب کی طرف جا رہا ہوتا، تو اب تک مجھے ایک جھیل تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔

میں سوچ رہا تھا کہ شاید میں شمال کی طرف جا رہا تھا۔

میں اپنے فون کے نقشے کو چیک کرنا چاہتا تھا، لیکن ہائیکنگ بروشر میں کہا گیا تھا کہ پہاڑوں میں سگنل نہیں ہوں گے۔

میں نے رات کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔

میں سوچ رہا تھا کہ اگر کچھ سو لیتا، تو کل میں یہ مسئلہ حل کرنے کے قابل ہو جاتا۔

سوالات:

ایک: طلحہ تین دن سے پہاڑوں میں ہائیکنگ کر رہا ہے۔

طلحہ کتنے دن سے ہائیکنگ کر رہا ہے؟

طلحہ تین دن سے پہاڑوں میں ہائیکنگ کر رہا ہے۔

دو: اُسے اپنا نقشہ دیکھنے کے لئے رکنا پڑا۔

اسے کیوں رکنا پڑا؟

اُسے اپنا نقشہ دیکھنے کے لئے رکنا پڑا۔

تین: اُسے مغرب کی طرف جانا چاہیے تھا۔

اُسے کس طرف جانا چاہیے تھا؟

اُسے مغرب کی طرف جانا چاہیے تھا۔

چار: اگر وہ مغرب کی طرف جا رہا ہوتا، تو اب تک اسے ایک جھیل تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔

ااگر وہ مغرب کی طرف جا رہا ہوتا، تو کیا ہونا چاہیے تھا؟

اگر وہ مغرب کی طرف جا رہا ہوتا، تو اب تک اسے ایک جھیل تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔

پانچ: اُسے لگتا تھا کہ وہ شاید شمال کی طرف جا رہا ہوگا۔

اُسے کیا لگتا تھا، وہ کس طرف جا رہا تھا؟

اُسے لگتا تھا کہ وہ شاید شمال کی طرف جا رہا ہوگا۔

چھ: وہ اپنے فون کے نقشے کو چیک کرنا چاہتا تھا، لیکن ہائیکنگ بروشور میں کہا گیا تھا کہ پہاڑوں میں سگنل نہیں ہوں گے۔

وہ اپنے فون کے نقشے کو چیک کیوں نہیں کر سکا؟

کیونکہ ہائیکنگ بروشور میں کہا گیا تھا کہ پہاڑوں میں سگنل نہیں ہوں گے۔

سات: اُس نے رات کے لئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔

اُس نے کیا فیصلہ کیا؟

اُس نے رات کے لئے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔

آٹھ: شاید اگر وہ کچھ سو لے، تو کل وہ یہ مسئلہ حل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

اگر وہ کچھ سو لے، تو کب وہ یہ مسئلہ حل کرنے کے قابل ہو جائے گا؟

اگر وہ کچھ سو لے، تو کل وہ یہ مسئلہ حل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE