×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 39 - رضا کا پسندیدہ گلوکار

کہانی انتالیس - رضا کا پسندیدہ گلوکار

رضا کے پسندیدہ گلوکار کا پچھلے مہینے ایک کنسرٹ تھا۔

رضا کنسرٹ میں جانا چاہتا تھا۔

اسے ٹکٹس خریدنا پڑیں گے تاکہ وہ جا سکے۔

اس نے آن لائن ٹکٹ تلاش کرنا شروع کیا۔

لیکن صرف چند ٹکٹ باقی رہ گئے تھے۔

بہت سے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے تھے۔

رضا نے تقریباً سب سے اچھی بچی ہوئی سیٹ کا ٹکٹ منتخب کر لیا تھا۔

لیکن وہ سیٹ اسٹیج سے تھوڑی دور تھی۔

رضا نے فیصلہ کیا کہ یہ سیٹ کافی اچھی تھی۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میرا پسندیدہ گلوکار اگلے مہینے ایک کنسرٹ کرے گا۔

میرا دوست کنسرٹ میں جانا چاہتا ہے۔

میں کل ٹکٹس خریدوں گا تاکہ میں بھی کنسرٹ میں جا سکوں۔

میں آن لائن ٹکٹ تلاش کروں گا۔

لیکن مجھے یقین ہے کہ صرف چند ٹکٹ باقی ہوں گی۔

بہت سے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہوں گے۔

کل، میں بچی ہوئی سب سے اچھی سیٹ کا ٹکٹ منتخب کروں گا۔

سیٹ شاید اسٹیج سے تھوڑی دور ہوگی۔

لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ سیٹ کافی اچھی ہوگی۔

میں تو بس خوش ہوں گا کہ مجھے ایک ٹکٹ مل گیا۔

سوالات:

ایک: رضا کے پسندیدہ گلوکار کا کنسرٹ تھا۔

کنسرٹ کس کا تھا؟

رضا کے پسندیدہ گلوکار کا کنسرٹ تھا۔

دو: رضا کنسرٹ میں جانا چاہتا تھا۔

رضا کہاں جانا چاہتا تھا؟

رضا کنسرٹ میں جانا چاہتا تھا۔

تین: رضا کو ٹکٹس خریدنا پڑیں گے تاکہ وہ جا سکے۔

رضا کو کیا کرنا پڑے گا؟

اسے ٹکٹس خریدنا پڑیں گے تاکہ وہ جا سکے۔

چار: اس نے آن لائن ٹکٹ تلاش کرنا شروع کیا۔

اس نے ٹکٹ کہاں تلاش کرنا شروع کیا؟

اس نے آن لائن ٹکٹ تلاش کرنا شروع کیا۔

پانچ: صرف چند ٹکٹ باقی ہوں گے کیونکہ بہت سے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہوں گے۔

کتنے ٹکٹ باقی ہوں گے؟

صرف چند ٹکٹ باقی ہوں گے۔ بہت سے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہوں گے۔

چھ: رضا بچی ہوئی سب سے اچھی سیٹ کا ٹکٹ منتخب کرے گا۔

رضا کون سی سیٹ کا ٹکٹ منتخب کرے گا؟

وہ بچی ہوئی سب سے اچھی سیٹ کا ٹکٹ منتخب کرے گا۔

سات: سیٹ شاید اسٹیج سے تھوڑی دور ہوگی۔

سیٹ کہاں ہوگی؟

سیٹ شاید اسٹیج سے تھوڑی دور ہوگی۔

آٹھ: رضا کو لگتا ہے کہ ٹکٹ کافی اچھا ہوگا۔

رضا کو ٹکٹ کے بارے میں کیسا لگتا ہے؟

اسے لگتا ہے کہ ٹکٹ کافی اچھا ہوگا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE