×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 32 - آمنہ اپنے خاندان کے لیے ناشتہ بناتی ہے

32 - آمنہ اپنے خاندان کے لیے ناشتہ بناتی ہے

کہانی بتیس - آمنہ اپنے خاندان کے لیے ناشتہ بناتی ہے۔

آمنہ صبح سے ناشتہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔

اس کا بیٹا اور شوہر بھی ناشتے کا انتظار کر رہے تھے۔

جب آمنہ نے فریج میں دیکھا تو وہاں کھانے کا زیادہ سامان نہیں تھا۔

اسے صرف انڈے، ڈبل روٹی، اور دودھ نظر آیا۔

آخر کار، اس نے کچھ انڈے پکانے کا فیصلہ کیا۔

اس نے ایک برتن میں پانی ابالا اور تین انڈے پانی میں ڈال دیے۔

اس نے اپنے اور اپنے شوہر کے لیے چائے بھی بنائی۔

اس کے بیٹے نے چائے کے بجائے نارنجی کا جوس پیا۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں صبح سے ناشتہ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں۔

میرا بیٹا اور شوہر بھی ناشتے کا انتظار کر رہے ہیں۔

میں نے فریج میں دیکھا۔

لیکن وہاں کھانے کا زیادہ سامان نہیں ہے۔

مجھے انڈے، ڈبل روٹی، اور دودھ نظر آیا۔

تو میں نے کچھ انڈے پکانے کا فیصلہ کیا۔

میں ایک برتن میں پانی ابال رہی ہوں اور میں نے پانی میں تین انڈے ڈال دیے ہیں۔

میں اپنے اور اپنے شوہر کے لیے چائے بھی بنا رہی ہوں۔

میرا بیٹا چائے کے بجائے نارنجی کا جوس پی رہا ہے۔

سوالات:

ایک: آمنہ ناشتہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔

آمنہ کیا کرنے کی کوشش کر رہی تھی؟

آمنہ ناشتہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔

دو: آمنہ کا شوہر اور بیٹا ناشتے کا انتظار کر رہے تھے۔

آمنہ کا شوہر اور بیٹا کس چیز کا انتظار کر رہے تھے؟

وہ ناشتے کا انتظار کر رہے تھے۔

تین: فریج میں کھانے کا زیادہ سامان نہیں تھا۔

کیا فریج میں کھانے کا زیادہ سامان تھا؟

نہیں ، فریج میں کھانے کا زیادہ سامان نہیں تھا۔

چار: آمنہ نے فرج میں انڈے ، ڈبل روٹی اور دودھ دیکھا۔

آمنہ نے فریج میں کیا دیکھا؟

آمنہ نے فرج میں انڈے ، ڈبل روٹی اور دودھ دیکھا۔

پانچ: آمنہ نے کچھ انڈے پکانے کا فیصلہ کیا۔

آمنہ نے کیا پکانے کا فیصلہ کیا؟

آمنہ نے کچھ انڈے پکانے کا فیصلہ کیا۔

چھ: آمنہ ایک برتن میں پانی ابال رہی ہے، اور اس نے پانی میں تین انڈے ڈالے ہیں۔

آمنہ کیا کر رہی ہے ؟

آمنہ ایک برتن میں پانی ابال رہی ہے، اور اس نے پانی میں تین انڈے ڈالے ہیں۔

سات: آمنہ اپنے اور اپنے شوہر کے لیے چائے بنا رہی ہے۔

آمنہ اور کیا کر رہی ہے؟

آمنہ اپنے اور اپنے شوہر کے لیے چائے بھی بنا رہی ہے ۔

آٹھ: آمنہ کا بیٹا نارنجی کا جوس پی رہا ہے ۔

کیا آمنہ کا بیٹا چائے پی رہا ہے؟

نہیں، آمنہ کا بیٹا چائے نہیں پی رہا۔

وہ نارنجی کا جوس پی رہا ہے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE