×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

LingQ Mini Stories, 18 - ایمان صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہے – Text to read

LingQ Mini Stories, 18 - ایمان صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہے

Başlangıç 2 Urduca lesson to practice reading

Bu dersi şimdi öğrenmeye başlayın

کہانی اٹھارہ: ایمان صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہے

ایمان صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہے۔

اسے نہیں معلوم کہ کیا پہننا ہے۔

وہ اپنی الماری میں دیکھتی ہے۔

اسے ایک بھوری اسکرٹ نظر آتی ہے۔

لیکن آج بہت سردی ہے!

اسے کالی پینٹ کا ایک جوڑا نظر آتا ہے۔

لیکن وہ بہت پرانی ہیں۔

اور آج اس کے دفتر میں ایک میٹنگ ہے۔

ایمان بھوری اسکرٹ پہن لیتی ہے۔

وہ اچھی لگتی ہے، لیکن اس کی ٹانگیں سردی محسوس کر رہی ہیں۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہوں۔

مجھے نہیں معلوم کہ کیا پہننا ہے۔

میں اپنی الماری میں دیکھتی ہوں۔

مجھے ایک بھوری اسکرٹ نظر آتی ہے۔

لیکن آج بہت سردی ہے!

مجھے کالی پینٹ کا ایک جوڑا نظر آتا ہے۔

لیکن وہ بہت پرانی ہیں۔

اور آج میرےدفتر میں ایک میٹنگ ہے۔

میں بھوری اسکرٹ پہن لیتی ہوں۔

میں اچھی لگتی ہوں، لیکن میری ٹانگیں سردی محسوس کر رہی ہیں۔

سوالات:

ایک: ایمان صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہے۔

کیا ایمان رات کے وقت کپڑے پہن رہی ہے؟

نہیں، وہ رات کے وقت کپڑے نہیں پہن رہی۔

وہ صبح کے وقت کپڑے پہن رہی ہے۔

دو: ایمان کو نہیں معلوم کہ کیا پہننا ہے۔

کیا ایمان کو معلوم ہے کہ کیا پہننا ہے؟

نہیں، اسے معلوم نہیں کہ کیا پہننا ہے۔

تین: ایمان کچھ پہننے کے لیے اپنی الماری میں دیکھتی ہے۔

کیا ایمان اپنی الماری میں دیکھتی ہے؟

جی ہاں، ایمان کچھ پہننے کے لیے اپنی الماری میں دیکھتی ہے۔

چار: الماری میں ایک بھوری اسکرٹ ہے۔

کیا الماری میں ایک بھوری اسکرٹ ہے؟

جی ہاں، الماری میں ایک بھوری اسکرٹ ہے۔

پانچ: آج بہت سردی ہے۔

کیا آج گرمی ہے؟

نہیں، آج گرمی نہیں ہے۔

آج بہت سردی ہے۔

چھ: ایمان کو کالی پینٹ کا ایک جوڑا نظر آتا ہے۔

کیا ایمان کو کچھ پینٹ نظر آتی ہیں؟

جی ہاں، ایمان کو کالی پینٹ کا ایک جوڑا نظر آتا ہے۔

سات: پینٹ پرانی ہیں۔

کیا پینٹ نئی ہیں؟

نہیں، پینٹ نئی نہیں ہیں۔

وہ پرانی ہیں۔

آٹھ:آج ایمان کے دفتر میں ایک میٹنگ ہے۔

کیا آج ایمان کی میٹنگ ہے؟

جی ہاں، آج ایمان کے دفتر میں ایک میٹنگ ہے۔

نو: ایمان بھوری اسکرٹ پہنتی ہے۔

کیا ایمان پینٹ پہنتی ہے؟

نہیں، ایمان پینٹ نہیں پہنتی۔

وہ بھوری اسکرٹ پہنتی ہے۔

دس: ایمان کی ٹانگیں سردی محسوس کر رہی ہیں۔

کیا ایمان اپنی اسکرٹ میں گرمی محسوس کر رہی ہے؟

نہیں، وہ گرمی محسوس نہیں کر رہی۔

اس کی ٹانگیں سردی محسوس کر رہی ہیں۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE