×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

LingQ Mini Stories, 17 - احسن کام سے گھر آ رہا ہے – Text to read

LingQ Mini Stories, 17 - احسن کام سے گھر آ رہا ہے

Başlangıç 2 Urduca lesson to practice reading

Bu dersi şimdi öğrenmeye başlayın

کہانی سترہ: احسن کام سے گھر آ رہا ہے

احسن کام سے گھر آ رہا ہے۔

وہ روزانہ کام سے گاڑی میں گھر جاتا ہے۔

شاہراہ پر بہت سی دوسری گاڑیاں ہیں۔

شاہراہ پر رش اتنا زیادہ ہے کہ حرکت کرنا ممکن نہیں۔

احسن کو مایوسی اور غصہ محسوس ہوتا ہے۔

وہ خبریں سننے کے لیے ریڈیو آن کرتا ہے۔

پھر، وہ کچھ گانے سنتا ہے۔

پھر بھی، احسن بور اور تھکا ہوا ہے۔

شاہراہ پر ہر روز بہت ہجوم ہوتا ہے۔

احسن موٹر سائیکل خریدنے کے بارے میں سوچتا ہے۔

یہاں وہی کہانی مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں کام سے گھر آ رہا ہوں۔

میں ہر روز کام سے گاڑی میں گھر جاتا ہوں۔

شاہراہ پر بہت سی دوسری گاڑیاں ہیں۔

شاہراہ پر رش اتنا زیادہ ہے کہ حرکت کرنا ممکن نہیں۔

مجھے مایوسی اور غصہ محسوس ہوتا ہے۔

میں خبریں سننے کے لیے ریڈیو آن کرتا ہوں۔

پھر، میں کچھ گانے سنتا ہوں۔

پھر بھی، میں بور اور تھکا ہوا محسوس کرتا ہوں۔

شاہراہ پر ہر روز بہت ہجوم ہوتا ہے۔

میں موٹر سائیکل خریدنے کے بارے میں سوچتا ہوں۔

سوالات:

ایک: احسن اپنی گاڑی میں کام سے گھر آ رہا ہے۔

کیا احسن کام پر ہے؟

نہیں، احسن کام پر نہیں ہے۔

وہ اپنی گاڑی میں کام سے گھر آ رہا ہے۔

دو: شاہراہ پر احسن کے ساتھ بہت سی دوسری گاڑیاں ہیں۔

کیا شاہراہ پر دوسری گاڑیاں ہیں؟

جی ہاں، شاہراہ پر احسن کے ساتھ بہت سی دوسری گاڑیاں ہیں۔

تین: شاہراہ پر بہت رش ہے، اس لیے احسن حرکت نہیں کر سکتا۔

کیا احسن حرکت کر سکتا ہے؟

نہیں، احسن حرکت نہیں کر سکتا کیونکہ شاہراہ پر بہت رش ہے۔

چار: احسن کو مایوسی اور غصہ محسوس ہوتا ہے۔

کیا احسن خوشی محسوس کرتا ہے؟

نہیں، احسن خوشی محسوس نہیں کرتا۔

اسے مایوسی اور غصہ محسوس ہوتا ہے۔

پانچ: احسن اپنی گاڑی میں ریڈیو پر خبریں سنتا ہے۔

کیا احسن خبریں سنتا ہے؟

جی ہاں، احسن اپنی گاڑی میں ریڈیو پر خبریں سنتا ہے۔

چھ: شاہراہ پر ہر روز ہجوم رہتا ہے۔

کیا شاہراہ پر ہر روز ہجوم رہتا ہے۔؟

جی ہاں، شاہراہ پر ہر روز ہجوم رہتا ہے۔

سات: احسن سوچتا ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے بجائے موٹر سائیکل خرید لے۔

کیا احسن کو موٹر سائیکل چاہیے؟

جی ہاں، وہ سوچتا ہے کہ گاڑی چلانے کے بجائے موٹر سائیکل خرید لے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE