×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 15 - عمارہ اور سدرہ ورزش کرتی ہیں

کہانی پندرہ: عمارہ اور سدرہ ورزش کرتی ہیں

عمارہ اور سدرہ وزن کم کرنا چاہتی ہیں۔

وہ جم جانا چاہتی ہیں۔

لیکن جم جانا مہنگا ہے۔

لہٰذا، وہ گھر پر ورزش کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

عمارہ دوڑنے کی کوشش کرتی ہے، اور سدرہ وزن اٹھاتی ہے۔

عمارہ کو دوڑنا پسند نہیں، اور سدرہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

وہ دونوں بہت مصروف بھی ہیں۔

ان کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے۔

شاید وہ اگلے ہفتے دوبارہ کوشش کریں۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

سدرہ اور میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

ہم جم جانا چاہتے ہیں۔

لیکن جم جانا مہنگا ہے۔

اس لیے ہم گھر پر ورزش کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

میں دوڑنے کی کوشش کرتی ہوں، اور سدرہ وزن اٹھاتی ہے۔

مجھے دوڑنا پسند نہیں، اور سدرہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

ہم دونوں بہت مصروف ہیں۔

ہمارے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے۔

شاید ہم اگلے ہفتے دوبارہ کوشش کریں۔

سوالات:

ایک: عمارہ اور سدرہ جم میں ورزش کرنا چاہتی ہیں۔

کیا عمارہ اور سدرہ ورزش کرنا چاہتی ہیں؟

ہاں، وہ جم میں ورزش کرنا چاہتی ہیں۔

دو: جم جانا مہنگا ہے۔

کیا جم جانا سستا ہے؟

نہیں، جم جانا سستا نہیں ہے۔

جم جانا مہنگا ہے۔

تین: وہ گھر پر ورزش کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں کیونکہ جم بہت مہنگا ہے۔

کیا وہ گھر پر ورزش کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں؟

ہاں، وہ گھر پر ورزش کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں کیونکہ جم بہت مہنگا ہے۔

چار: عمارہ کو دوڑنا پسند نہیں۔

کیا عمارہ کو دوڑنا پسند ہے؟

نہیں، عمارہ کو دوڑنا پسند نہیں۔

پانچ: سدرہ وزن اٹھانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن وہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

کیا سدرہ دوڑنے کی بھی کوشش کرتی ہے؟

نہیں، سدرہ وزن اٹھانے کی کوشش کرتی ہے۔

چھ: سدرہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

کیا سدرہ مضبوط ہے؟

نہیں، سدرہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

سات: عمارہ اور سدرہ بہت مصروف ہیں، اس لیے ان کے پاس ورزش کرنے کا زیادہ وقت نہیں ہے۔

کیا عمارہ اور سدرہ بہت مصروف ہیں؟

ہاں، وہ بہت مصروف ہیں، اس لیے ان کے پاس ورزش کرنے کا زیادہ وقت نہیں ہے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE