×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 14 - حرا ڈانس کلاس میں جاتی ہے

کہانی چودہ: حرا ڈانس کلاس میں جاتی ہے

حرا کو موسیقی سننا پسند ہے۔

وہ ڈانس سیکھنا چاہتی ہے۔

وہ اپنی پہلی ڈانس کلاس میں جاتی ہے۔

ٹیچر اسے کہتی ہیں کہ اپنی ٹانگیں پھیلاؤ۔

حرا اپنی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔

لیکن وہ زیادہ دور تک نہیں پھیلا سکتی۔

ٹیچر اسے چھلانگ لگانے کے لیے کہتی ہیں۔

حرا جمپ کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن نیچے گر جاتی ہے۔

کلاس کے بعد اس کے پٹھے دکھ رہے ہوتے ہیں۔

شاید وہ ڈانس کرنا نہیں سیکھ سکتی۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

مجھے موسیقی سننا پسند ہے۔

میں ڈانس سیکھنا چاہتی ہوں۔

میں اپنی پہلی ڈانس کلاس میں جاتی ہوں۔

ٹیچر مجھے کہتی ہیں کہ اپنی ٹانگیں پھیلاؤ۔

میں اپنی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کرتی ہوں۔

لیکن میں زیادہ دور تک نہیں پھیلا سکتی۔

ٹیچر مجھے چھلانگ لگانے کے لیے کہتی ہیں۔

میں چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہوں، لیکن گر جاتی ہوں۔

کلاس کے بعد میرے پٹھے دکھ رہے ہوتے ہیں۔

شاید میں ڈانس کرنا نہیں سیکھ سکتی۔

سوالات:

ایک: حرا کو موسیقی سننا پسند ہے۔

کیا حرا کو موسیقی پسند ہے؟

ہاں، حرا کو موسیقی سننا پسند ہے۔

دو: حرا سیکھنا چاہتی ہے کہ ڈانس کیسے کریں۔

کیا حرا ڈانس سیکھنا چاہتی ہے؟

ہاں، حرا ڈانس سیکھنا چاہتی ہے۔

تین: حرا ڈانس کلاس میں جاتی ہے۔

کیا حرا پیانو کلاس میں جاتی ہے؟

نہیں، حرا پیانو کلاس میں نہیں جاتی۔

وہ ڈانس کلاس میں جاتی ہے۔

چار: ٹیچر حرا سے کہتی ہیں کہ اپنی ٹانگیں پھیلاؤ۔

کیا ٹیچر حرا سے کہتی ہیں کہ اپنی بانہیں پھیلاؤ؟

نہیں، ٹیچر اسے اپنی بانہیں پھیلانے کے لیے نہیں کہتیں۔

وہ اسے اپنی ٹانگیں پھیلانے کے لیے کہتی ہیں۔

پانچ: حرا اپنی ٹانگیں زیادہ دور تک نہیں پھیلا سکتی۔

کیا حرا اپنی ٹانگیں دور تک پھیلا سکتی ہے؟

نہیں، حرا اپنی ٹانگیں زیادہ دور تک نہیں پھیلا سکتی۔

چھ: حرا چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن گر جاتی ہے۔

کیا حرا گر جاتی ہے؟

ہاں، حرا چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن وہ گر جاتی ہے۔

سات: کلاس کے بعد حرا کے پٹھے دکھ رہے ہوتے ہیں۔

کیا کلاس کے بعد حرا کے پٹھے دکھ رہے ہوتے ہیں؟

ہاں، کلاس کے بعد حرا کے پٹھے دکھ رہےہوتے ہیں۔

آٹھ: شاید حرا ڈانس کرنا نہیں سیکھ سکتی۔

کیا حرا ڈانس کرنا سیکھ سکتی ہے؟

شاید حرا ڈانس کرنا نہیں سیکھ سکتی۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE