×

LingQ'yu daha iyi hale getirmek için çerezleri kullanıyoruz. Siteyi ziyaret ederek, bunu kabul edersiniz: çerez politikası.

image

LingQ Mini Stories, 13 - حنا سعد کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی ہے

کہانی تیرہ: حنا سعد کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی ہے

حنا ایک ریستوران میں ہے۔

اس کی سعد کے ساتھ ڈیٹ ہے۔

حنا سعد کو نہیں جانتی۔

لیکن وہ ایک دوست کا دوست ہے۔

سعد وقت پر آتا ہے۔

وہ کہتا ہے، "السلام علیکم!" اور حنا کہتی ہے، "وعلیکم السلام!"

سعد بیٹھ جاتا ہے، اور حنا اسے دیکھتی ہے۔

حنا سوچتی ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔

حنا مسکراتی ہے، اور سعد اسے دیکھتا ہے۔

"آپ کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے،" سعد کہتا ہے۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں ایک ریستوران میں ہوں۔

میری سعد کے ساتھ ڈیٹ ہے۔

میں سعد کو نہیں جانتی۔

لیکن وہ ایک دوست کا دوست ہے۔

وہ وقت پر آتا ہے۔

وہ کہتا ہے، "السلام علیکم!" اور میں کہتی ہوں، "وعلیکم السلام!"

وہ بیٹھتا جاتا ہے، اور میں اسے دیکھتی ہوں۔

میں سوچتی ہوں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔

میں مسکراتی ہوں، اور سعد مجھے دیکھتا ہے۔

"تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے،" سعد کہتا ہے۔

سوالات:

ایک: حنا ایک ریستوران میں ہے۔

کیا حنا گھر پر ہے؟

نہیں، حنا گھر پر نہیں ہے۔

وہ ایک ریستوران میں ہے۔

دو: حنا کی سعد کے ساتھ ڈیٹ ہے۔

کیا حنا کی ریحان کے ساتھ ڈیٹ ہے؟

نہیں، حنا کی ریحان کے ساتھ ڈیٹ نہیں ہے۔

اس کی سعد کے ساتھ ڈیٹ ہے۔

تین: حنا سعد کو نہیں جانتی، لیکن وہ ایک دوست کا دوست ہے۔

کیا حنا سعد کو جانتی ہے؟

نہیں، حنا سعد کو نہیں جانتی، لیکن وہ ایک دوست کا دوست ہے۔

چار: سعد ریستوران وقت پر آتا ہے۔

کیا سعد ریستوران وقت پر آتا ہے؟

ہاں، سعد ریستوران وقت پر آتا ہے۔

پانچ: سعد حنا سے "السلام علیکم!" کہتا ہے۔

کیا سعد "السلام علیکم" کہتا ہے؟

ہاں، سعد حنا سے "السلام علیکم!" کہتا ہے۔

چھ: حنا سوچتی ہے کہ سعد خوبصورت ہے۔

کیا حنا سوچتی ہے کہ سعد خوبصورت ہے؟

ہاں، حنا سوچتی ہے کہ سعد خوبصورت ہے۔

سات: سعد حنا کو دیکھتا ہے۔

کیا سعد حنا کو دیکھتا ہے؟

ہاں، سعد حنا کو دیکھتا ہے۔

آٹھ: سعد کہتا ہے کہ حنا کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے۔

کیا سعد کہتا ہے کہ اسے حنا کی مسکراہٹ پسند ہے؟

ہاں، سعد کہتا ہے کہ حنا کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE