کہانی بارہ - جنّت ایک نیا کمپیوٹر خریدتی ہے۔
جنّت کمپیوٹر کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہے۔
لیکن اسے ایک نئے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔
اس کا کمپیوٹر پرانا اور سست ہے۔
وہ ایک الیکٹرانکس اسٹور پر جاتی ہے۔
وہ اسٹور میں بہت سے کمپیوٹر دیکھتی ہے۔
وہ اپنے کمپیوٹر کیلئیے ایک بڑی اسکرین چاہتی ہے۔
اور وہ ایک اچھا کی بورڈ چاہتی ہے۔
اسے ایک خوبصورت نیلا کمپیوٹر نظر آتا ہے۔
اسے اس کی اسکرین، کی بورڈ، اور اسٹائل پسند آتا ہے۔
وہ کریڈٹ کارڈ سے کمپیوٹر خرید لیتی ہے۔
یہی کہانی ایک مختلف انداز میں:
میں کمپیوٹر کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہوں۔
لیکن، مجھے ایک نئے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔
میرا کمپیوٹر پرانا اور سست ہے۔
میں ایک الیکٹرانکس اسٹور پر جاتی ہوں۔
میں اسٹور میں بہت سے کمپیوٹر دیکھتی ہوں۔
میں اپنے کمپیوٹر کیلئیے ایک بڑی اسکرین چاہتی ہوں۔
اور میں ایک اچھا کی بورڈ چاہتی ہوں۔
مجھے ایک خوبصورت نیلا کمپیوٹر نظر آتا ہے۔
مجھے اس کی اسکرین، کی بورڈ، اور اسٹائل پسند آتا ہے۔
میں کمپیوٹر کریڈٹ کارڈ سے خریدتی لیتی ہوں۔
سوالات:
ایک: جنّت کمپیوٹر بہت زیادہ استعمال کرتی ہے۔
کیا جنّت کمپیوٹر بہت زیادہ استعمال کرتی ہے؟
ہاں، وہ کمپیوٹر کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہے۔
دو: جنّت کو ایک نئے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔
کیا جنّت کو ایک نئے کمپیوٹر کی ضرورت ہے؟
ہاں، اسے ایک نئے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔
تین: جنّت کا کمپیوٹر پرانا اور سست ہے۔
کیا جنّت کا کمپیوٹر نیا ہے؟
نہیں، اس کا کمپیوٹر نیا نہیں ہے۔
یہ پرانا اور سست ہے۔
چار: جنّت الیکٹرانکس اسٹور میں بہت سے کمپیوٹر دیکھتی ہے۔
کیا اسٹور میں بہت سے کمپیوٹر موجود ہیں؟
ہاں، جنّت الیکٹرانکس اسٹور میں بہت سے کمپیوٹر دیکھتی ہے۔
پانچ: جنّت اپنے کمپیوٹر کیلئیے ایک بڑی اسکرین چاہتی ہے۔
کیا جنّت کو ایک چھوٹی اسکرین چاہیے؟
نہیں، جنّت اپنے کمپیوٹر کیلئیے ایک بڑی اسکرین چاہتی ہے۔
چھ: جنّت اپنے کمپیوٹر کے لیے ایک اچھا کی بورڈ چاہتی ہے۔
کیا جنّت کو ایک اچھا کی بورڈ چاہیے؟
ہاں، جنّت اپنے کمپیوٹر کے لیے ایک اچھا کی بورڈ چاہتی ہے۔
سات: جنّت کو ایک نیلا کمپیوٹر نظر آتا ہے۔
کیا جنّت کو ایک کالا کمپیوٹر نظر آتا ہے؟
نہیں، اسے کالا کمپیوٹر نظر نہیں آتا۔
اسے ایک نیلا کمپیوٹر نظر آتا ہے۔
آٹھ: جنّت کو نیلے کمپیوٹر کی اسکرین، کی بورڈ، اور اسٹائل پسند آتا ہے۔
کیا جنّت کو نیلا کمپیوٹر پسند آتا ہے؟
ہاں، جنّت کو نیلے کمپیوٹر کی اسکرین، کی بورڈ، اور اسٹائل پسند آتا ہے۔
نو: جنّت کمپیوٹر کریڈٹ کارڈ سے خریدتی ہے۔
کیا جنّت کمپیوٹر نقد خریدتی ہے؟
نہیں، وہ نقد رقم استعمال نہیں کرتی۔
وہ اسے کریڈٹ کارڈ سے خریدتی ہے۔