×

Wir verwenden Cookies, um LingQ zu verbessern. Mit dem Besuch der Seite erklärst du dich einverstanden mit unseren Cookie-Richtlinien.

LingQ Mini Stories, 2 - عثمان چھٹی پر جانا چاہتا ہے – Text to read

LingQ Mini Stories, 2 - عثمان چھٹی پر جانا چاہتا ہے

Anfänger 2 Urdu lesson to practice reading

Beginne jetzt mit dieser Lektion

کہانی دو: عثمان چھٹی پر جانا چاہتا ہے

عثمان اپنی موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔

اس موسم سرما میں اس کے پاس کچھ وقت ہے۔

اسے دو ہفتے کام نہیں کرنا ہے۔

وہ چھٹی پر جانا چاہتا ہے۔

لیکن، وہ یہ نہیں جانتا کہ کہاں جایا جائے۔

وہ فرانس جانے کا سوچتا ہے۔

لیکن فرانس مہنگا ہے۔

جہاز کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں۔

اور عثمان فرانسیسی زبان نہیں جانتا۔

وہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ گھر پر رہے گا، پڑھائی کرے گا اور پیسے بچائے گا۔

یہاں وہی کہانی ایک مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے۔

میں اپنی موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔

اس موسم سرما میں میرے پاس کچھ وقت ہے۔

مجھے دو ہفتے کام نہیں کرنا ہے۔

میں چھٹی پر جانا چاہتا ہوں۔

میں سوچ رہا ہوں کہ کہاں جاؤں۔

میں فرانس جانا چاہتا ہوں۔

لیکن فرانس مہنگا ہے۔

جہاز کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں۔

اور میں فرانسیسی زبان نہیں جانتا۔

میں نے گھر پر رہنے، فرانسیسی پڑھنے اور پیسے بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوالات:

ایک: عثمان اپنی موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔

کیا عثمان پرجوش ہے؟

ہاں، عثمان اپنی موسم سرماکی تعطیلات کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔

دو: عثمان کو موسم سرما میں چھٹیاں ملتی ہیں۔

کیا عثمان کو سردیوں میں چھٹیاں ملتی ہیں؟

ہاں، عثمان کو سردیوں میں چھٹیاں ملتی ہیں۔

تین: عثمان چھٹی پر جانا چاہتا ہے۔

کیا عثمان گھر پر رہنا چاہتا ہے؟

نہیں، عثمان گھر پر نہیں رہنا چاہتا۔

وہ چھٹی پر جانا چاہتا ہے۔

چار: عثمان نہیں جانتا کہ کہاں جانا ہے۔

کیا عثمان جانتا ہے کہ کہاں جانا ہے؟

نہیں، عثمان نہیں جانتا کہ کہاں جانا ہے۔

پانچ: عثمان اپنی چھٹیوں کے دوران فرانس جانے کا سوچ رہا ہے۔

کیا عثمان فرانس جانے کا سوچ رہا ہے؟

ہاں، عثمان اپنی چھٹیوں کے دوران فرانس جانے کا سوچ رہا ہے۔

چھ: فرانس مہنگا ہے۔

کیا فرانس سستا ہے؟

نہیں، فرانس سستا نہیں ہے۔

فرانس مہنگا ہے۔

سات: عثمان فرانسیسی زبان نہیں بولتا۔

کیا عثمان فرانسیسی بولتا ہے؟

نہیں، عثمان فرانسیسی زبان نہیں بولتا۔

آٹھ: عثمان فیصلہ کرتا ہے کہ وہ گھر پر رہے گا، فرانسیسی پڑھے گا اور پیسے بچائے گا۔

کیا عثمان فیصلہ کرتا ہے کہ وہ گھر پر رہے گا اور فرانسیسی پڑھے گا؟

ہاں، وہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ گھر پر رہے گا، فرانسیسی پڑھے گا اور اپنی تعطیلات کے دوران پیسے بچائے گا۔

Learn languages from TV shows, movies, news, articles and more! Try LingQ for FREE